dilchasp maloomat in urdu text

بھارتی خاتون کی امریکی ائیر پورٹ پر جامہ تلاشی

 بھارت نے ایک امریکی ائیر پورٹ پر اپنی خاتون کی جامہ تلاشی لیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے پر امریکہ سے با ضابطہ سرکاری احتجاج کیا جائے گا۔ امریکہ میں تعینات بھارتی سفیر 600 سالہ میرا شنکر جو ساڑھی میں ملبوس تھیں، مسی پسی اسٹیٹ یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے بعد بالٹی مور جا رہی تھیں کہ مسی سی ائیر پورٹ پر انہیں سیکورٹی لائن سے نکال کر خصوصی جامہ تلاش کے عمل سے گزارا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے اس عمل کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ تاہم ٹرانسپورٹ سیکورٹی ایڈ منسٹریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کا ر بھی تلاشی سے مستثنی نہیں ہیں۔ میر اشنکر کو سیکورٹی پالیسی کے تحت ہی و اسکریننگ کے عمل سے گزارا کیا۔ دوسری جانب میرا شنکر کے مطابق انہیں محض ساڑھی پہننے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

        روبوٹ انگریزی پڑھانے لگے 

جنوبی کوریا کے سکولوں میں روبوٹ اساتذہ نے درس و تدریس کے فرائض سنبھال لئے ۔ تین فٹ اونچے انڈے کی شکل کے یہ روبوٹ سکولوں میں انگریزی پڑھا رہے ہیں جو کتابیں پڑھنے کے ساتھ موسیقی کی دھن پر رقص بھی کر سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے 21 سکولوں میں تمہیں روبوٹ اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے۔

              جعل سازی کا حل ...

 الیکٹریکل نوٹ جرمنی اور جاپان کے سائنسدانوں نے کرنسی نوٹوں کی جعل سازی روکنے کے لیے الیکٹریکل نوٹ بنالئے۔ ان نوٹوں کے اندر ایک انتہائی مختصر الیکٹرانک چپ لگی ہوگی جس سے اصلی اور نقلی نوٹوں میں فرق کیا جا سکے گا۔ روایتی الیکٹرانکس چپ قدرے موٹی ہوتی ہیں لیکن ان جدید نوٹوں میں لگائی جانے والی چپ انتہائی باریک ہوگی جس کی آسانی سے نقل بنانا عام افراد کے لیے ممکن نہ ہو گا۔ اس چپ کی بدولت نہ صرف نوٹوں کی جعل سازی مشکل ہوگی بلکہ یہ چپ ایک ٹریکر کا کام بھی کرے گی جس کے ذریعے چوری ہونے والے نوٹوں کی موجودگی کا سراغ لگایا جا سکے 

  


                   خرگوش کے کان لمبے ہو گئے 

کسی کھیت میں ایک بھیٹر یا اور ایک خرگوش رہتے تھے ۔ دونوں ابھی بہت چھوٹے تھے۔ ان کا سارا وقت کھیل کود میں گزرتا۔ راتوں کو دونوں گاؤں کی گلیوں میں آنکلتے اور چھوٹی چھوٹی بلیوں اور موٹے موٹے چوہوں کو ڈراتے ۔ جب وہ بڑے ہوئے تو خود کو بہت بہادر سمجھنے لگے۔ ایک روز وہ کھیلتے کھیلتے دور نکل گئے ۔ یہاں تک کہ وہ شہر میں پہنچ گئے ۔ ان دونوں نے کبھی شہر نہیں دیکھا تھا۔ وہ دونوں بہت حیران ہوئے کہ یہ کتنی عجیب جگہ ہے جہاں بڑی بڑی سڑکیں ہیں اورسڑکوں پر بہت ساری پہیوں والی مشینیں بھاگ رہی ہیں۔ کسی کے دو پہیئے تھے، کسی کے تین اور کسی کے چار ۔ ان کی آوازیں بھی بھیڑیے کو بہت خوفناک لگیں ۔ وہ ڈر کے مارے وہیں رک گیا ۔ خرگوش جو تیز بھاگا جارہا تھا، بھاگتا ہی چلا گیا۔ ان ساری بھاگتی دوڑتی ، چیختی چنگھاڑتی کاروں، بسوں اور سائیکلوں کے درمیان۔ بس پھر تو اتنے زور کا شور ہوا کہ بھیڑیے نے کانوں پر پنجے رکھ لیے۔ کاریں بسوں سے ٹکرا گئیں، بس سڑک کے دونوں طرف رک گئیں اور سب لوگ اس بے وقوف خرگوش کو دیکھنے لگے جسے سڑک پارک کرنے کا طریقہ نہیں آتا تھا۔ اتنے میں سپاہی سیٹی بجاتا آیا۔ اس نے خرگوش کے کان کھینچے ، اتنے کھینچے، اتنے کھینچے کہ وہ لمبے با ہو کر اس کے پنجوں کو چھونے لگے۔ خرگوش روتا دھوتا اپنے گھر واپس آ گیا اور پھر کبھی شہر نہیں گیا۔

                    ننھی منی گائے

 بھارتی ریاست کیرالہ میں صرف 74 سینٹی میٹر قد والی گائے نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔ اس سے قبل گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں چھوٹی ترین گائے 83 سینٹی میٹر تھی ۔ جس کا تعلق برطانیہ سے تھا۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی چھوٹی گائے کی عمر چھ سال ہے۔ گاؤں والے اس ننھی منی گائے کو چھوٹی کے نام سے پکارتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نسل کی گائیں ، نیا میں کم پائی جاتی ہیں ۔ ان کا دودھ مختلف ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

             دنیا کی بلند ترین عمارت

 برج خلیفہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں تعمیر ہونے والی 162 منزل عمارت برج خلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ اس کی بلندی 2684 فٹ ہے۔ برج خلیفہ کا ابتدائی نام برج دبئی تھا جیسے بعد میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس عمارت میں دنیا کی تیز ترین لفٹ نصب کی گئی ہے جو 18 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ عمارت میں 30 ہزار رہائشی مقامات، 9 ہوٹل، 16ایکڑ پر مشتمل باغات 19 رہائشی ٹاور اور جھیل بھی شامل ہے۔

       برطانوی نوجوان ذہنی مریض بن گئے 

برطانیہ میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری کے باعث برطانوی نوجوان ذہنی امراض کا شکا ہونے لگے۔ بی بی سی نے ایک تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ میں طویل مدت سے بے روزگاری نے نو جوانوں میں ذہنی بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہور ہے ہیں ۔

                جدید ترین چینی ٹرین

 چین نے جدید ترین انتہائی تیز رفتار ٹرین متعارف کروادی۔ شنگھائی کے علاقے ہانگ قیاؤ سے ہینگ ژاؤ کے درمیان چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین 45 منٹ میں 200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی ۔ جبکہ پہلے یہ فاصلہ دگنے وقت میں طے ہوتا تھا۔ آزمائش کے دوران نئی سی آرا پیچ تھری اینٹی ٹرین نے 420 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلے طے کیا جواز خود ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم مستقبل میں اس کی انتہائی رفتار 350 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی جائے گی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post