zingi ki kaam yabi ke hasool Hazrat ali urdu qoutes

 


                                ﷽

 بے شک اللہ تعالی نے حق کی شاہراہ ظاہر فرمادی اور اس کی راہیں روشن اور واضح فرمادی ہیں ۔

 پس جس نے راہ حق سے گریز کیا ۔ اس پر بد بختی لازم ہو گئی ۔ 

اور جس نے اس کی راہ کو پکڑا اسے ہمیشہ کی سعادت حاصل ہوئی۔ 

بے شک سب سے اچھی زندگانی والا وہ شخص ہے جس کی زندگانی سے لوگ بے شک انبیائے کرام کے ساتھ سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جوان کی شریعت کا زیادہ علم رکھتے ہیں۔ 

بے شک تیرا گزشتہ دن چلا گیا اور آئندہ موہوم ہے اس لئے موجودہ وقت کو غنیمت سمجھ کر عمل صالح کر لے۔

 بے شک تمام لوگوں میں افضل وہ شخص ہے جو باوجود قدرت کے بردباری اختیار کرے، دولت مند ہو کر دنیا سے بے رغبت ہو اور قوت و طاقت رکھتے ہوئے انصاف روار کھے۔ پرسکون اور مطمئن رہیں۔ 

بے شک دنیا ایک دھوکے کی ٹٹی ہے جو انسان اور جنت کی نعمتوں کے درمیان آڑ کی مثل ہے۔

 یہ زائل ہونے والا سایہ اور ایک طرف جھکی ہوئی دیوار ہے جو عنقریب گر جائے۔ 

بے شک تنگ دستی نفس کیلئے ذلت کا باعث ہے عقل کو دور کرنے والی اور غم اور فکر کو بڑھانے والی ہے۔

 بے شک نفس برائی اور بے حیائی کے کاموں کی صلاح ومشورہ دیتا ہے پس جو شخص اس کو امین سمجھے اس سے خیانت کرتا اور جو اس سے خوش ہوا سے بہت بری جگہ لے جاتا ہے۔

 آدمی کو اپنے مقاصد اور حوائج پورا کرنے میں تین امور کی پابندی ضروری ہے کہ ان کے بغیر ان کی درستی نہیں ہو سکتی،ا۔

 کتنا ہی بڑا کام ہوا سے چھوٹا خیال کرنا چاہئے تا کہ وہ عظمت کے ساتھ انجام پذیر ہو ۲ ۔ ان کے سرانجام دینے میں کا ہلی اور ستی کو ترک کر کے عجلت اور ہوشیاری سے کام کرنا چاہئے تا کہ خوش نمائی سے ختم ہوں 

ہ۳۔ اپنی راز کی باتوں کو محفوظ رکھنا چاہئے تا کہ خوبی کے ساتھ ظاہر ہوں۔

 کوئی شخص آخرت کی عزت اور مراتب عالیہ کو تین چیزوں کے بغیر حاصل نہیں کر سکتا ۔

 اخلاص عمل ۲ ۔ دنیا کی اُمیدوں کو چھوٹا کرنا ہے ۔ تقویٰ کو لازم پکڑنا۔ تین چیزیں مروت کی نشانی ہیں، ۔ کثرت حیا ۲۔ مال خرچ کرنا ہے۔

 کسی کو تکلیف نہ دینا۔ کمینے کی تین علامات ہیں ۱۔ بد خلقی ۲ ۔ مذموم بخل کرتا ہو۔ برے کام کرتا۔ ایمان کی تین علامات ہیں، کثرت تقوی ۲۰ نفس کی شہوتوں کو دبا کر رکھنا ہ۳۔ نفسانی خواہشوں پر غالب آنا۔ صدق یقین کی تین نشانیاں ہیں، ا۔

 دنیا کی فضول اُمیدوں کو چھوٹا کرنا ۲ ۔ اخلاص عمل ہ۳۔ دُنیا سے بے رغبت ہونا۔ آدمی کی مروت تین چیزوں سے معلوم ہوتی ہے،ا۔ 

لوگوں کے ساتھ عام طور پر نیکی کرنا ۲ ۔ مال کے ساتھ احسان کرنا ہ۳۔ احسان کر کے منت نہ رکھنا۔ 

جس شخص میں تین چیزیں، یعنی عقل علم اور حلم موجود ہیں وہ کامل الایمان ہے۔

 تین خصائل ایسی ہیں کہ ان سے بڑھ کر کوئی اچھی خصلت نہیں ، احسن ادب ۲۔ شک و تہمت کی باتوں سے پر ہیز ۳ ۔ حرام کاموں سے اجتناب۔ تین صفات ایسی ہیں کہ ان میں مروت پائی جاتی ہے، ۔۔ نگاہ نیچے رکھنا ۲۔ آہستہ بولنا ۳۰ میانہ چال چلنا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post