teacher aur student jokes in urdu latifay

 


باپ بیٹا کھانا کھارہے تھے کہ بیٹے نے کہا ابو ... باپ  نے کہا چپ کرو کھانا کھاتے وقت بات نہیں کرتے جب دونوں باپ بیٹے نے کھانا کھا لیا تو باپ نے کہا بیٹا کیا کہہ رہے تھے بیٹے نے جواب  دیا ابو سالن میں مکھی تھی وہ آپ کھا گئے ہیں۔۔😨🐥🐥

                           😢😣😳😳😳😳

ڈاکٹر نے شوہر کو بتایا۔ آپ کی بیوی کی طبیعت بہت  نازک ہے ، وہ بمشکل دس پندرہ دن جی سکیں گی.شوہر نے ٹھنڈی سانس لی اور جہاں پچیس برس کاٹ لیے وہاں پندرہ دن اور سہی۔۔😙😗😴😚😀

                         ☺😊☺😊😊😊

 اپنے آخری لمحات میں بیوی نے اپنے شوہر کو بلایا اور کہا میں چاہتی ہوں کہ جب  میرا جنازہ قبرستان جارہا تو تم میرے بھائی کے ساتھ جنازہ گاڑی میں بیٹھو۔ شوہر نے کہا: یہ ناممکن ہے" تم اچھی طرح جانتی ہو کہ

میں تمھارے بھائی سے نفرت کرتا ہوں۔ بیوی اشک بار  آنکھوں سے بولی مگر یہ میری آخری خواہش ہے ڈارلنگ، کیا تم میری اتنی سی خواہش بھی پوری نہیں کر سکتے ؟ شوہر بولا : تم کہتی ہو تو میں بیٹھ جاؤں گا مگر یہ سمجھ لو کہ جنازے  میں شرکت کا سارا مزہ کر کرا ہو جائے گا۔۔🐥🐥😉😍

                       😛😝😝😜😙😗

ایک بلے باز نے کھیلتے ہوئے اتنی زور سے بلا گھمایا کہ گیند   سٹیڈیم سے باہر چلی گئی اور  آنکھوں سے اوجھل ہو گئی۔

تھوڑی ہی دیر بعد ایک پولیس انسپکٹر اس کھلاڑی کے پاس پہنچا جس نے چھکا لگایا تھا اور کہا " آپ کی گیند سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک سکوٹر سوار کے سر پر لگی  اور وہ وہیں گر گیا اور اس کا  اسکوٹر ایک کار  میں گھس گیا۔ کار اسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی وہ ایک بس سے ٹکرا گئی اور بس بے قابو ہو کر ایک ڈبل ڈیکر کے الٹنے کا سبب بن گئی اور ڈبل ڈیکر بس سڑک پر اس طرح گری  کہ پوری سڑک بلاک ہو گئی اور پھر یکے بعد دیگر دوسری آٹھ کاریں اس سے ٹکرا گئیں۔ کھلاڑی نے پوچھا: " تو کیا تم مجھے گرفتار کرنے آئے ہو ؟، انسپکڑ نے جواب دیا: نہیں نہیں، میں تو اپنے بچوں کے لیے آپ کا آٹو گراف لینے آیا ہوں۔۔🐥😱😔😎😗😰

                     😓😅😅😅😅😅😅

فرانس میں ایک صاحب اپنی کار میں کہیں جارہے تھے راستے میں انھیں ایک نوجوان تیزی سے سڑک پر بھاگتا ہوا نظر آیا۔ انھوں نے قریب جا کر اس نوجوان کو اپنی کار میں بیٹھنے کا اشارہ کیا نوجوان جب کار میں بیٹھ گیا تو ان صاحب  نے ان کی منزل معلوم کرنے کے بعد کہا، شاید کسی بہت اہم وجہ سے تم وہاں جلدی پہنچنا چاہتے ہو ؟ نوجوان نے جواب دیا: جی نہیں! جب کبھی بھی مجھے لفٹ کی ضرورت ہوتی ہے میں اسی طرح تیز دوڑتا ہوں آج تک یہ ترکیب  بیکار نہیں ہوئی۔۔۔😨😂😛😄

                     😎😎😎😎😴😴

ریل بڑی تیزی سے چل رہی  تھی یکایک کسی نے زنجیر  کھینچ لی اور گاڑی ٹھہر گئی گارڈ نے ہر ڈبے میں پتا لگانا شروع کیا کہ کس شخص نے زنجیر کھینچی ہے۔ اس نے  دیکھا کہ ایک ڈبے کی کھڑکی میں سے ایک صاحب باہر جھانک رہے ہیں گارڈ نے  اس سے دریافت کیا کہ کیا معاملہ ہے؟ اس نے جواب دیا معاملہ کچھ نہیں اس ڈبے میں ہم تین آدمی ہیں تاش کھیلنا چاہتے ہیں ایک آدمی کی اور ضرورت ہے مہربانی کر کے آپ ہی آجائیں۔ پھر کیا گارڈ بھی ان کے ساتھ تاش کھیلنے لگا۔۔۔🐥😡😈🐸

                      😭😂😁😁😁😁😁

ٹیچر : بتاؤ کتا دم کیوں ہلاتا ہے؟ بچہ : کیونکہ سائنس کے اصول کے مطابق دم میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ کتے کو ہلا سکے۔🐷🐻🐶

                          😜😜😜😜😜😜

ٹیچر: کلاس میں لڑاٸی کیوں نیں کرنی چاہیے؟بچہ۔کیا پتہ امتحان میں کسی کے پیچھے بیٹھنا پڑ جاۓ۔😜😝☺😊


ٹیچر: آپ کے بیٹے  نے فیل ہونے میں سب ریکاڑ توڑ دیے ہیں۔کمینا گھر میں برتن توڑتا ہے اور سکول میں ریکاڑ۔😡😡😡😡

                           ☺☺☺☺☺

ٹیچر: مرنے سے پہلے علامہ اقبال کیا تھے؟بچہ: علامہ اقبال مرنے سے پہلے زندہ تھے۔😛😝😜😙

Post a Comment

Previous Post Next Post