Gunh se tubah hazrat ali urdu quotes

 

                                ﷽

اپنے مشورہ میں کی حریص کو شامل نہ کر کہ وہ مرے کاموں کا مشورہ دے گا اور حرص بخل کی تعریف کرے گا۔ 

کمینے شخص سے زیادہ میل جول نہ رکھ ۔ اگر تجھے کوئی نعمت میسر ہوگی تو تجھ سے حسد کرے گا اور اگر کوئی تکلیف پیش آئے گی تو تجھے بے وقوفی سے متہم کرے گا۔ 

دنیا داروں کی صحبت سے پر ہیز کر کیونکہ اگر تنگ دست ہوگا تو تجھے حقیر سمجھیں گے اور اگر زیادہ مال دار ہو گا تو تجھ سے حسد کریں گے۔

 اپنی دنیا کی اجابت میں تاخیر مت خیال کر کہ تو نے گناہوں کی وجہ سے اجابت کی راہ کو خود بند کر دیا ہے۔ 

خوشامدی آدمی کا ساتھی مت بن کیونکہ وہ تیرے سامنے اپنے کام کی بے حد تعریف کرے گا اور تو بھی یہی چاہے گا کہ اس کے موافق اور برابر ہو جائے۔

 اگر ایام زندگی میں کچھ تکلیف پیش آ جائے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو اور لوگوں کی چال بازی سے ہر وقت ڈرتا رہ ۔ 

اپنے نفس میں نیبت کی عادت مت ڈال کہ اس کا عادی بہت بڑا گناہگار ہے۔ 

اپنے نفس کو اس چیز کا لالچ نہ دے جو حاجت سے زائد ہے ورنہ یہ زیادتی کا طالب ہو جائے گا۔ جس شخص کا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دوسرا مددگار نہیں اس پر ظلم مت کر ۔ 

اگر کوئی شخص دوستی کے اہل نہ ملے تو کسی نا اہل سے دوستی مت کر ۔ 

جو باتیں لوگ بیان کریں ان سب کی تردید نہ کرنی چاہیے کہ یہ بہت بڑی نادانی اور جہالت ہے۔

 بے شک موت کی ایسی سخت تکالیف ہیں جو احاطہ بیان سے باہر اور اہل دنیا کی عقل میں آنے سے خارج ہیں


آہنگی کے ساتھ کام کرنے والے کی سوچ جلد باز کی جلد بازی سے کئی درجے بہتر ہے۔ 

ہر ایک آدمی کی رائے اس کے تجربے کے مطابق ہوا کرتی ہے اور ہر ایک شخص کو روزی اس کی نیت کے مطابق ملا کرتی ہے۔ 

جو شخص کمینے لوگوں سے روزی طلب کرتا ہے وہ اپنی محرومی پر راضی ہوتا ہے۔

 بوڑھے کی مخلص رائے جو ان کی قوت اور زور سے زیادہ اچھی ہے۔ 

جب آدمی اپنے نفس سے خوش ہوتا ہے تو پروردگار اس سے ناخوش ہوتا ہے۔

 عیب جو کو راضی کرنا دشوار بلکه خارج از امکان ہے۔ 

مگر اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا نہایت سہل اور آسان ہے۔

 جہاں سے پتھر تیرے سر پر آئے اس کو وہیں لوٹا دے کیونکہ شر کا دفعیہ شر کے بغیر ممکن نہیں۔

 کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اپنے خیر خواہ بھی دھوکا کر جاتے ہیں۔

 بہت سے نصیحت کرنے والے ایسے ہیں جو خود بُرے کاموں سے باز نہیں آتے اور بہت سے عالم ایسے ہیں جو تیرے نزدیک دنیا کی خبروں میں بچے مگر وہ دراصل جھوٹے اور فریب کار ہیں۔ 

بہت سے گناہ ایسے ہیں جو درحقیقت بڑے ہوتے ہیں مگر تو انہیں چھوٹا سمجھتا ہے اور بہت سے عمل ایسے ہیں کہ وہ دراصل چھوٹے ہیں لیکن تو ان کو بڑا خیال کرتا ہے۔ 

بہت سے لوگ جو اپنے کاروبار میں دوسروں پر بھروسہ رکھتے ہیں، وہ انجام کار نقصان اٹھا لیتے ہیں۔

 بے شک اگر تو تواضع کی عادت اپنائے گا تو اللہ تعالیٰ تجھے بلندی دے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post