Duniya ki musibat Hazrat ali urdu qoutes

 


بے شک دنیا مصیبتوں کا گھر اور فتنوں کا مقام ہے۔ 

جو اس کے پیچھے دوڑتا ہے یہ اس سے بھاگ جاتی ہے اور جو اس کے واقعات دیکھ کر بصیرت حاصل کرتا ہے اسے پورا عقلمند بنا دیتی ہے۔

 . بے شک اہل جنت وہ لوگ ہیں جو کامل ایمان، نرم مزاج اور حلیم طبع ہیں اور بلا شبہ پر ہیز گار وہ ہیں جو گناہوں سے بچنے والے اور پاک دامن اور محسن ہیں۔ 

بے شک سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ آدمی اپنے نفس کے ساتھ مجاہدہ کرے اور بلاشبہ بہتر ایمان یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کے ساتھ انصاف کرے۔ 

بے شک دنیا کی سچی اور واقعی چیزیں بھی کھیل اور دل لگی کے سامان کی مثل ہیں اور اس کی عزت در حقیقت ذلت اور اس کا عروج و ترقی در حقیقت پستی دیکھی ہے۔ 

بے شک جتنے لوگ زمین کی پشت پر چلتے ہیں وہ سب کے سب ضرور اس کے پیٹ میں دفن ہوں گے۔ 

بے شک تمہارے نفس شتر بے مہار ہیں اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو تم کو نہایت ہر ٹھکانے کی طرف گھسیٹ کر لے جائیں گے۔ 

بے شک لوگ عموماً عیب سے خالی نہیں ، پس کسی کے پوشیدہ عیب ظاہر نہ کرو ان کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ 

وہ اگر چاہے گا تو معاف فرما دے گا اور جہاں تک تجھ سے ہو سکے لوگوں کے عیب چھپائے رکھا تا کہ اللہ تعالیٰ تیرے وہ عیب جن کو تو چھپانا چاہتا ہے، پوشیدہ رکھے۔ 

. بے شک ایمان کا ٹھکانا دل ہے۔ 

بے شک اہل جنت ہماری جماعت اور تابع لوگوں کے مکان کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح کہ آدمی آسمان کے ستارے دیکھتے ہیں۔


بے شک تیری عمر صرف وہی وقت ہے جس میں تو موجود ہے کیوں کہ گزشتہ وقت چلا گیا اور آئندہ کا کچھ انتہار نہیں ہے۔

 بے شک عدل اس کا نام ہے کہ تو فیصلہ انصاف سے کرے اور ظلم سے بچا رہے بے شک ظلم اتنا ہی برا ہے جتنا کہ انصاف اچھا ہے۔

 بے شک صاحب عقل اور عبرت پکڑنے والوں کیلئے ہر چیز میں نصیحت اور عبرت ملتی ہے۔

 بے شک مومن کیلئے یہ سزاوار ہے کہ جب اس سے اس کے ایمان کے خلاف کوئی کام ہو جائے تو اس پر شرمائے اور خدا تعالیٰ سے حیا کرے۔

 بے شک انصاف اللہ تعالیٰ کا ایک ترازو ہے جسے اس نے حق و باطل میں تفریق کیلئے بنایا ہے اور حق قائم کرنے کیلئے دنیا میں اس کو لگایا ہے اے مومن تجھے چاہئے کہ تو اس کے ترازو کا خلاف نہ کر اور اس کی سلطنت میں اس کے ساتھ مقابلہ نہ کر۔ 

بے شک نفس کا مجاہدہ اس کو گناہوں سے روکتا اور اسے ہلاکت سے بچاتا ہے۔ 

بے شک با مروت اور محسن لوگ طالبان احسان کی نسبت احسان کرنے کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ 

بے شک اللہ تعالیٰ کے دوست وہ لوگ ہیں جو اپنی موت کو قریب خیال کرتے اور اپنی امیدوں کو چھوٹا سمجھتے اور اعمال صالحہ زیادہ کرتے اور لغزش کم کھاتے ہیں۔ 

بے شک بات کا کام کی نسبت اچھا ہونا ایک قسم کا عیب ہے اور بلاشبہ کام کا بات کی نسبت اچھا ہونا افضل اور خوبصورتی ہے۔

 بے شک اولیاء اللہ کا یہ شیوہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں سب سے زیادہ مصروف رہتے ، اس کی نعمتوں کا ہمیشہ شکر یہ ادا کرتے اور کتی و مصیبت میں سب سے بڑھ کر مبر کو اپناتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post