Biwi aur shohar ke urdu latifay fanny latifay

بیوی نے صبح صبح کہا۔ میرا آدھا سر دکھ رہا ہے۔ شوہر

نے مزاق میں کہا جتنا ہو گا اتنا ہی تو دکھے گا۔ بس تب سے شوہر کا پورا جسم دکھ رہا ہے۔😘😅😓

                              😄😄😄😄

دو دوست آپس میں باتیں کر رہے تھے ایک نے کہا شہر میں آئے دن چوری کی وارداتوں سے تنگ آکر میں نے مجسٹریٹ کو ایک درخواست بھیجی تھی دوسرے دوست نے پوچھا پھر کوئی تسلی بخش کاروائی بھی ہوئی پہلے نے جواب دیا کہ اس ایک چٹھی وصول ہوئی تھی جس پر تحریر تھا اپنی درخواست دوباره بھیجئے آپ کی پہلی درخواست فائل سے چوری ہو گئی ہے😋😫😕

                                😋😋😋😋

 ایک کرانہ اسٹور کے مالک نے اپنے نئے ملازم کو گودام دکھایا اور یہ کہہ کر چلا گیا کہ تمہیں

اس گودام میں موجود سارے سامان کی مکمل فہرست تیار کرنی ہے شام کو مالک آیا تو فہرست تیار کر لی ہے ؟ ملازم نے جواب دیا جناب ابھی تو میں پہلی بوری سے فارغ ہوا ہوں اس میں 142306 بادام ہیں ۔۔😕😋😫

                             😕😕😕😕😕

 ایک پڑوسن دوسری سے اے بہن تمہارا چھوٹا بیٹا ہر وقت انگوٹھا چوستارہتا ہے بڑی بری عادت ہے سنا ہے کہ اس کی یہ عادت چھوٹ گئی۔ ہے کس طرح چھڑائی تم نے اس کی یہ عادت دوسری نے جواب دیا میں نے اس کی نیکر کالاسٹک نکال کر اس کی جگہ بہت ڈھیلا لاسٹک ڈال دیا ہے اب وہ ہر وقت اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے نیکر کالاسٹک پکڑے رہتا ہے😋😧

                           😋😋😋😋😋

پاگل خانے میں ایک ڈاکٹر پاگل سے جسم کے حصوں کے نام پوچھتا ہے تو وہ سارے بتا دیتا ہے ڈاکٹر نے اس سے کہا تم تو عقلمند ہو گئے ہو پاگل خوش ہو کر پیٹ پر ہاتھ رکھے کر کہتا ہے ۔ دماغ استعمال کرنے کے لئے ہوتا ہے میں نے ساری عمر پاگل تھوڑا ہی رہنا ہے۔😧😗😖

                           😕😕😕😕😕

ایک دیہاتی جب تیسری دفعہ سینما کی ٹکٹ کھڑکی پرٹکٹ لینے آیا تو ٹکٹ بیچنے والے نے حیرت سے کہا "بھئی دو دفعہ 

تم پہلے بھی ٹکٹ لے چکے ہو کیا ہوئے ؟ دیہاتی بولا کیا بتاؤں جی وہاں دروازے پر ایک پاگل کھڑا ہے میں جب اندر جانے لگتا ہوں تو وہ مجھ سے ٹکٹ لیکر پھاڑ ڈالتا ہے۔۔😎😎



Post a Comment

Previous Post Next Post