urdu aqwal e zareen urdu qoutes hazrat ali

 


جو شخص حق بات کہتا ہے وہ صادق اور جو کوئی زیادہ کمینگی کے کام کرتا ہے، وہ رذیل سمجھا جاتا ہے۔

 جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ تجارت کرتا ہے، نفع اٹھاتا ہے۔ 

جو کوئی نیکی کماتا اور زاد آخرت تیار کر لیتا ہے، وہ بے شمار فوائد حاصل کر لیتا ہے۔ جس شخص کی امیدیں لمبی اور دراز ہوتی ہیں، اس کے اعمال برے اور خراب ہوتے ہیں۔ 

جو شخص تیری خیر خواہی کرتا ہے وہ در حقیقت تیرا مہربان اور شفیق ہے۔ جو شخص کسی رذیل سے مدد چاہتا ہے وہ خود ذلت وخواری اٹھاتا ہے۔ 

جو شخص لوگوں کے ساتھ عہد شکنی اور بے وفائی کرتا ہے، اس کی حالت خود اس کے ساتھ بے وفائی کرتی ہے۔ 

جو شخص تیری خیر خواہی کرے تجھے لازم ہے کہ تو اس کی خیانت نہ کر۔ 

جو شخص لوگوں کے ساتھ یا اللہ تعالیٰ کے ساتھ بدظنی رکھتا ہے، اس کے دل میں برے برے خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ جو کوئی حرص کا لباس پہنتا ہے، وہ ہمیشہ محتاج رہتا ہے۔ 

جو شخص لوگوں سے الگ رہتا ہے وہ فتنے اور فساد سے بچا رہتا ہے۔ جسے خدا تعالیٰ نے عقل دی ہے، وہ بات کی تہہ کو پہنچ جاتا ہے۔

 جو شخص باطل اور جھوٹ کی اعانت کرتا ہے، وہ آخر کار نقصان اٹھاتا ہے۔ 

لوگ جن باتوں کو نہیں جانتے ان کے دشمن ہو جاتے ہیں۔ لوگ اپنے آباؤ اجداد سے زیادہ اپنے زمانے کے مشابہ ہوتے ہیں۔ (لوگوں پر وقت اور ماحول کا اثر زیادہ پڑتا ہے) انسان اپنی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔

 (جب تک نہ بولے اُس کی علمیت اور حقیقت پوشیدہ رہتی ہے۔)

جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس کے لیے کوئی خطرہ یا دھوکہ کا اندیشہ نہیں۔ 

زبان سے نکلا ہوا ایک لفظ نعمتوں کو چھین لیتا ہے۔

 کبھی کسی کی اصلاح کے لیے اپنے آپ کو مت بگاڑو۔ حق و باطل کو پہچانو ۔

 باطل کی مخالفت اور حق کی موافقت سے رہو۔ حق پرست ہنو اور اپنے باطل پر تیز گام نہ ہو۔

 حکام اپنے ظلم سے نہیں ڈرتے بلکہ عوام کے ظلم سے ڈرتے ہیں۔ 

بد بخت ہمیشہ حکمت و عظمت کی باتوں سے بدکتے ہیں۔ 

جو اللہ کی اطاعت کرتا ہے لوگ اس کی نافرمانی کرتے ہیں اور جو اللہ کی معصیت کرے لوگ اس کے ساتھ ہوتے اور فرمانبرداری کرتے ہیں۔ 

قابل اعتبار رفیق و معاون کا ساتھ چھوٹ جائے تو بندہ کثرت تعداد کے باوجود بھی تنہائی محسوس کرتا ہے۔ 

باپ کے حق میں بیٹے کی شہادت قبول نہیں کی جاتی۔ تکلیف میں مبتلا کرنے کے لائق سب سے زیادہ خراب دو چیزیں ہیں ۔

 ا۔ مہربان ناصح کی بے جا نصیحت، ۲۔ دشمنی رکھنے والے خوشامدی کی تعریف پر مغرور ہونا۔ 

کمینوں کی عادت بُرا کلام جبکہ صادق الیقین کا اوزار مصیبت میں صبر اور نعمت میں بہت سے دوستی ظاہر کرنے والے لوگ بناوٹ کرتے ہیں اور بہت سے صاحب ثروت تمام حقیروں سے زیادہ حقیر ہیں۔ 

دنیا کی طلب میں زیادہ کوشش نہ کر اور جائز طریق سے اسے حاصل کر ۔ 

حکمت کی بات جو شخص بتائے اس سے سیکھ لے اور اس کی بات میں غور کر کہ وہ کس درجہ کی ہے اور اس بات کا خیال نہ کر کہ اس کا کہنے والا کیسا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post