Nek biwi Hazrat ali urdu aqwal e zareen urdu quotes

 


                         ﷽

 نفاق ( زبان سے اقرار اور دل سے انکار ) نہایت مذموم خصلت ہے۔ 

کشادہ روئی ایک قسم کی عطا، منائی قدرت میں نظر ایک ہدایت اور دین ایک نہایت عمدہ نسب ہے۔

 نیک بیوی ایک طرح کی راحت ، غم و فکر ایک قسم کا بڑھاپا اور حسد ایک طرح کا عذاب ہے۔ 

ظاہر جمال اور خوبی حسن صورت اور باطنی جمال وزینت حسن سیرت کا نام ہے۔

 کتابیں علماء کے باغ، حکمت بزرگوں کی ریاضت اور علم ادباء کی خوش طبعی کا سامان ہے۔

 تجربوں سے علم حاصل ہوتا ہے اور عبرت پکڑنے سے راست روی حاصل ہوتی ہے۔ 

تو بہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوتی ہے اور گناہ پر جمے رہنے سے عذاب نازل ہوتا ہے۔ 

کشادہ پیشانی دوستی کی رہی ہے، اور انصاف پرستی سے دوستی ہمیشہ قائم رہتی ہے۔

 سچائی میں اگر چہ خوف ہو، مگر اس میں نجات حاصل ہوگی اور جھوٹ میں گواطمینان ہو مگر ہلاکت پیش آئے گی ۔

 محسن وہ شخص ہے جس کے افعال اس کے اقوال کی تصدیق کریں اور نعمت خداوندی میں فکر بڑی عبادت ہے۔ غیبت سننے والا گناہ کرنے والے کا شریک کار ہوتا ہے۔

 ضائع شدہ چیز کے خیال میں رہنا وقت کو کھونا اور دنیا میں رغبت کرنا خدا تعالیٰ کی نا خوشی حاصل کرنا ہے۔ کمینے کے ساتھ بھلا کرنا نہایت بُرا فعل ہے۔

ی شخص کچھ دے کر جتلائے اس کا گناہ اس کے صدقہ کے ثواب سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ 

رے ساتھی سے تنہائی اچھی ہے۔ جو شخص دین دار نہ ہو اس کے عہد و اقرار پر اعتبار نہ کر اور جس شخص میں وفاداری نہ ہو اس کے ساتھ دوستی کر کے اپنی ذات کو ذلیل و خوار نہ کر ۔

 دنیا کی دوستی اور محبت ، اسباب ختم ہونے سے ختم ہو جاتی ہے۔

 اپنا دین بچانے کیلئے اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرتے رہو۔ بڑھاپے میں وقار اور سنجیدگی ، جوانی کی تازگی سے مجھے زیادہ محبوب ہے۔ پر ہیز گاری انسان کو ہر ایک تہمت سے بچاتی ہے۔

 بے شرمی اور بے حیائی انسان کیلئے عیب اور سنجیدگی اس کے واسطے زینت نور اور حکمت ہے۔

 نافرمان اولاد ایک بہت بڑی سختی اور بلا ہے۔ مردانگی اس بات میں ہے کہ تو اپنے بھائی بندوں کی لغزشوں کا قتل کرے اور اپنے پڑوسیوں کی خبر گیری رکھے۔

 دل کی ندامت گناہوں کو مٹاتی اور بُرائیوں کو پاک صاف بنا دیتی ہے۔

 کسی شخص کو لوگوں کے سامنے نصیحت کرنا ایک طرح کی ملامت ہے پس لوگوں کے سامنے کسی کو ملامت نہیں کرنا چاہئے بلکہ تنہائی اور علحدگی میں سمجھانا چاہیے۔ 

فضائل اور بزرگیوں کا حصول کرم و اخلاق اور بذل مال پر ہے اور جنت کا دخول گناہوں سے پر ہیز پر موقوف ہے۔ ایمان داری بہت اچھا خلق ہے، اچھی سیاست نرمی اور رفق ہے اور کتاب ایک اچھا استاد ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post