Neak amal insan ka Hazrat ali ke farman

 

                                ﷽

نیک عمل انسان کا نہایت اچھا جانشین ہے۔ 

لالچ آدمی کو کسی چیز کے پاس لے جاتی ہے مگر کامیابی کے ساتھ واپس نہیں کرتی اور یہ ایک ایسا ضامن ہے جو وفا نہیں کرتا۔

 زبان عقل کی ترجمان اور پاک دامنی جواں مردی کی جڑ ہے۔ مصیبت و بلاء بلا شبہ آسانی اور خوشحالی کی ہم رکاب ہیں۔ 

ظالم و جابر عذاب الہی کا منتظر اور مظلوم ثواب کا امیدوار ہے۔

 قناعت ایک بڑا خزانہ اور موجب تعریف لیکن حرص ذلت اور رنج کا پیکر ہے۔ پر ہیز گاری گناہوں سے بچنے کیلئے ایک ڈھال اور تقویٰ تمام نیکیوں کا سر ہے۔ نفاق شرک کا بھائی اور خیانت جھوٹ کی بہن ہے۔

 زیادہ حرص ذلت اور شقاوت کا باعث ہے جب کہ ایمان اخلاص عمل کا نام ہے۔ 

عبرت پکڑنے سے عصمت (یعنی گناہوں سے محفوظ رہنا ) حاصل ہوتی ہے۔

 ایثار اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کی خصلت اور حرص بدکاروں کی عادت ہے۔

 قناعت سے زندگی بسر کرنا نہایت پُر لطف زندگی ہے۔ انسان کی قابلیت اس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔ 

گناہ کا اقرار کرنے والا گویا تائب اور جس کمزور کا حق دبایا جائے وہ گویا غالب ہے۔

 معافی نہایت اچھا انتقام، امانت داری بڑی کامیابی اور حسد شیطان کا بھاری پھندا ہے۔ 

توحید خدا اس کا نام ہے کہ غیر خدا کی عبادت کا دل میں وہم و خیال بھی نہ ہو۔ تمہاری سلامتی اس میں ہے کہ کسی کو تہمت نہ لگاؤ۔ .

 رفیق سفر اپنا دوست ہوتا ہے پس کسی ایسے شخص کو رفیق بناؤ جو تمہارے مزاج کے موافق ہو۔ 

صاحب رائے بہت لوگ ہیں مگر صاحب بصیرت کم ہیں۔

 مکار آدمی انسان کے روپ میں شیطان ہوتا ہے۔

 سخاوت آدمی کی زینت اور بردباری اخلاق کی زینت ہے۔ دی رنج کی سواری ہے اور لالچ مصیبت کی کنجی ہے۔ حیاسب خوبیوں کی کنجی ہے اور بے حیائی برائی کی نشانی ہے۔

 غور سے عقل کی روشنی بڑھتی ہے اور حس روح کی قید ہے۔ تقدیر پر راضی رہنے سے غم دور ہو جاتے ہیں۔ 

دشمن سے نرمی سے پیش آنا اس کی مخالفت کی تیزی کو کم اور عداوت کی تلوار کی دھار کند کر دیتا ہے۔ 

نفسانی خواہشات شیطان کے جال اور پھندے ہیں۔ عبرت کی نگاہ سے دیکھنا اپنے حق میں ایک خیر خواہ وعظ کا کام دیتا ہے۔

 علم بہت اچھا ساتھی عمل صالح بہت اچھا تو شہ اور دوستی ایک طرح کا رشتہ ہے۔ 

صدقہ نہایت عمدہ ذخیرہ نیکوئی نہایت بہترین خزانہ اور روزہ رکھنا ایک قسم کی صحت ہے۔

 ایمان زبان کے اقرار اور اعمال بدن کا نام ہے۔ 

بخیل لوگ بدن کو اور سخنی نفس کو دل کو فوائد دولت سے باز رکھتے ہیں۔ 

دشمنوں سے اچھی بات کہنا اور نیک سلوک کرنا، ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے سے بہتر ہے۔

 مومن کی جان غیر مومن کے مقابل پتھر سے زیادہ سخت اور دوستوں کے سامنے غلام سے زیادہ نرم طبع ہے۔

 زمانہ اہل زمانہ سے خیانت کرتا ہے اور جو اس کی عیب چینی کرتا ہے اس کی اصلاح نہیں ہونے دیتا۔

 کچائی انسان کا جمال اور نفسانی خواہشات شیطان کے جال ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post