ibrat hasil kar hazrat ali urdu quotes urdu aqwal e zareen

          


                                  ﷽

اللہ تعالیٰ نے کسی شخص کو بے کار نہیں چھوڑا کہ جو جی میں آئے وہ کرنے لگے بلکہ ہر ایک کے ساتھ حساب و کتاب ہوگا۔ 

محبت جس طرح سخاوت سے، نرمی محسن خلق سے پیدا ہوتی ہے، ایسی اور کسی چیز سے پیدا نہیں ہوتی۔ 

جو نیک نامی مال خرچ کرنے سے حاصل ہوتی ہے اور کسی چیز سے حاصل نہیں ہوتی اور بخل کے برابر عزت کو کوئی چیز عیب نہیں لگاتی

۔ عبرت حاصل کرنے کے اسباب بکثرت موجود ہیں، مگر عبرت حاصل کرنے والے  کم ہیں ۔ 

جس شخص نے علم کو زندہ کیا، وہ کبھی مردوں میں شمار نہیں ہوتا۔

 بد نیتی بہت بُری بلا ہے، اور فساد نیت سراسر بدبختی اور شقاوت ہے۔

 جو تقرب عبادت الہی اور اطاعت سے ہاتھ آتا ہے، وہ دوسری کسی چیز سے نہیں مل سکتا ہے.

 نیکیوں کے حق میں غرور اور تکبر جیسی کوئی چیز مضر نہیں۔ 

اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی عمل اس سے بڑھ کر زیادہ محبوب اور پسندیدہ نہیں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی کسی تکلیف کو دور کرے۔

 آدمی میں یہ بڑے عیب کی بات ہے کہ اس کو اپنے عیب نظر نہ آئیں۔

 کامیابی اور ناکامی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے، انسان کا کام صرف سعی و کوشش کرتا ہے۔ 

سب سے اچھی خصلت حرام کاموں سے پر ہیز کرنا ہے۔ اور دین کی بہترین صفت نصیحت و خیر خواہی ہے۔

 سب سے افضل پر ہیز گاری حرام کاموں سے بچنا ہے۔


 نگاہ نیچی رکھنا مروت میں داخل ہے۔ 

تمام فضائل کی غایت علم اور علم کی غایت سنجیدگی اور حلم ہے۔ 

نزدیکی رشتہ داروں کی عداوت بچھوؤں کے ڈسنے سے زیادہ درد پہنچاتی ہے۔ 

اہل فضل اور اصحاب کمال کے ساتھ میل جول رکھا تا کہ سعادت و بزرگی حاصل ہو۔

 حرص کا بندہ ہمیشہ کا بد بخت اور شقی ہے۔

 شہوت کا بندہ ہمیشہ کا قیدی ہے اور وہ بھی اس کی قید سے رہائی نہیں پاسکتا۔

 مجھے اس شخص کی حالت پر تعجب ہے جو لوگوں کو مرتے دیکھتا ہے اور اپنی موت کو بھول جاتا ہے۔

 ایمان کی بنیاد صدق اور امانت پر ہے۔ مجھے اس شخص کی حالت پر تعجب ہے جو اپنی گم شدہ چیز کو تلاش کرتا ہے اور اپنے نفس کو بھول کر اس کی تلاش اور طلب نہیں کرتا۔ 

اپنی زبان کو نرم کلام اور سلام کہنے کی عادت ڈال اور ان باتوں کی طرف کان نہ رکھ جن کے سننے سے تیری اصلاح اور درستی میں ترقی نہ ہو۔ 

کیونکہ یہ عمل دلوں کو زنگ آلود کرتا اور خدمت کا موجب ہے۔ 

طالب علم کا فرض ہے کہ علم کی طلب میں اپنے نفس کو تکلیف میں ڈالے۔

 علم کے حاصل کرنے میں کبھی دل میں ملال نہ لائے اور اپنے پڑھے ہوئے کو زیادہ نہ سمجھے۔

 نعمتوں کے انداز سے مصیبت اور بلا پیش آتی ہے اور مصیبت کی مقدار پر جزا اور بدلہ ملتا ہے۔

 لوگوں کے ساتھ نیکی کرنے اور رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک رکھنے کولازم پکڑو۔ 

سخاوت اور حسن خلق کو لازم پکڑو کیونکہ یہ رزق بڑھاتے اور محبت کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post