Dil aur Damaq par sehahe Hazrat ali urdu quotes

 


 اگر مہربانی اگر تم کمزور کو کچھ دے نہیں سکتے تو اُس کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ۔

 غیبت سننے والا غیبت کرنے والوں میں داخل ہے۔ عالم وہی ہے، جس نے علم پڑھ کر عمل کیا۔

 دولت سے اکثر دل و دماغ پر سیاہی چھا جاتی ہے۔ لیکن علم سے دماغ جلا پاتے ہیں۔

 جو شخص پاک دامن عورت پر تہمت لگاتا ہے اُسے سلام مت کرو۔ دین خزانہ ہے اور علم اُس کا راستہ ہے۔ 

علم بغیر عمل کے ایک آزار ہے اور عمل بغیر اخلاص بے کار ہے۔ 

صاحب علم اگر چہ حقیر حالت میں ہوا سے ذلیل نہ سمجھو۔

 بیوقوف اگر بڑے رہتے پر ہوا سے بڑا مت خیال کرو۔ حکومتیں انسانوں کیلئے میدان امتحان ہیں۔ 

دنیا میں جو چیز کم ہے وہ سچائی اور امانت ہے اور جو سب سے زیادہ ہے۔

 وہ جھوٹ اور خیانت ہے۔ بے شک دنیا اور آخرت کی مثال ایسی ہے۔ 

جیسے کسی شخص کی دو بیویاں ہوں کہ  جب ایک کو راضی کرتا ہے تو دوسری ناخوش ہو جاتی ہے۔ 

دنیا کی ترشی آخرت کا مزہ ہے اور آخرت کی شیرینی اور خوش گواری دنیا کی تلخی ہے۔ 

انسان کا ہر نفس موت کی طرف ایک قدم ہے۔

 انسان اس عمر پر کس طرح خوش ہوتا ہے جو گھنٹوں کے گزرنے سے گھٹتی ہے اور اس و جسم کی سلامتی پر کیوں معزز ہوتا ہے۔ 

جو جہاں بھر کی آفتوں کا نشانہ ہے۔ عالم وہی ہے جس کا اپنے علم پر عمل ہو ۔ 

دنیا داروں کی دوستی ایک معمولی اور ادنی بات سے دور ہو جاتی ہے۔ سب سے میرا دوست وہ ہے۔ 

جس کیلئے تکلیف کرنا پڑے۔ گناہوں پر نادم ہونا اُن کو مٹادیتا ہے، اور نیکیوں پر مغرور ہونا اُن کو برباد کر دیتا ہے۔

تعجب ہے اس شخص کی حالت پر جو اللہ تعالیٰ کے انتقام کو ختی جانتا اور پھر گناہوں پر اصرار کرتا ہے۔  

جبلت اور سرشت کو بدلنے کے سوا ہر ایک چیز کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ 

منافق کا علم اس کی زبان پر اور مومن کا علم اس کے دل پر ہوتا ہے اور وہ اس کے مطابق عمل کرتا ہے۔ 

آدمی کی عقل اس کے تمام امور کی منتظم، ادب اس کیلئے زور وقوت اور سچائی اس کی نعمتوں میں اضافہ کرنے والی ہے۔

 مکارم اخلاق کی غایت ایثار، میانہ روی کا ثمرہ قناعت اور آدمی کے کمال کی غایت حسن عقل ہے۔

 مرد کی غیرت ایمان کا نشان اور اس کے فضل و کمال اس کے اقوال سے معلوم ہوتے ہیں۔

 نیکی کرنا باقی رہنے والا سرمایہ بڑھنے والا ثمرہ ہے۔ 

جو بُرے کام کو ہاتھ اور زبان سے مٹاتے ہیں اور دل میں بُرا سمجھتے ہیں ایسے لوگ خصائل خیر کے جامع ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post