urdu aqwal zareen hazrat ali

                       

urdu aqwal zareen hazrat ali

آدمی کیلئے یہ سب سے زیادہ سخت مصیبت ہے کہ اس میں عقل نہ ہو۔ 

جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے تو اسے قناعت الہام فرما دیتا ہے۔ 

علم پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے اور جھوٹ سے اہل نفاق زینت حاصل کرتے ہیں۔

 تمبر سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی پیدا ہوتی ہے اور گناہ سے بدبختی حاصل ہوتی ہے۔

 عقل سے علوم کی چوٹی تک رسائی ہوتی ہے اور کمال عقل سے حلم بڑھتا ہے۔

 حسن اخلاق سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا ( تقدیر ) پر راضی ہونے سے حسن یقین کا پتہ چلتا ہے۔ دنیا کی محبت اختیار کرنے سے بدبختوں کا انجام خراب ہوا اور ہوتا رہے گا۔ لالچ کی نیت کرنے پر اچھے بھلے آدمی ذلیل وخوار ہو جاتے ہیں۔

 نیکی کرنے میں جلدی کر کیونکہ نیک کاموں کیلئے گاہ گاہ فرصت میسر آتی ہے۔۔

 نیک کام کرنے میں جلدی کرو اور موت کے آنے سے پہلے نیک عمل کر لو کیونکہ جو کچھ تم قیامت کیلئے بھیجو گے اس کا بدلہ پاؤ گے اور جو کچھ اپنی آخرت کیلئے آگے بھیجو گے اس کی جزا ملے گی اور جو پیچھے چھوڑو گے اس کا مطالبہ اور حساب ہو گا۔ 

بُرا ساتھی حرص ، بُری خصلت چغل خوری اور بُرا عمل اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے۔

سب سے بُر اشخص وہ ہے جو لوگوں کے ساتھ نیکی کرنے سے جی چرائے ، کام تو بُرے کرے اور پھر دوسروں سے نیک کاموں کی اُمید رکھے۔

 بری کوشش دوستوں کے درمیان تفرقہ اور جدائی ڈالنا اور بُرا ذخیرہ بدی کرنا ہے۔ بُری عادت بیہودہ گوئی، بُرا ساتھی حسد اور بُراہا گناہ کا ہار ہے۔

 بُرا کسب کسب حرام اور بُری صفت لمبی اُمیدیں باندھنا اور بُری غذا میموں کے مال کو چکھنا ہے۔ 

آدمی کو تمام مصائب لالچ اور دلی آرزوؤں کے پیچھے پڑنے سے پیش آتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post