Hazrat ali ke sunehri aqwal

Hazrat ali ke sunehri aqwal

 اپنی کامیابی کی صورت کیلئے کوشش وسعی کو لازم پکڑوں گو بخت یا ور اور مددگار نہ ہوں۔

 پر ہیز گاری کو لازم پکڑ، یہ دین کی معین اور خصلت مخلصین ۔ 

پر ہیز گاری کو لازم پکڑ، کہ نہایت بہتر ضیافت ہے ۔

 امانت داری کو لازم پکڑ کہ یہ نہایت افضل دیانت ہے۔

 پر ہیز گاری کو لازم پکڑ اور لالچ کے دھوکے سے پر ہیز رکھ کیونکہ لالچ ایک ایسی خوراک ہے جس کے کھانے سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ 

تقوی کو لازم پکڑ کیونکہ یہ بزرگوں کی خصلت ہے۔

 صبر کو لازم پکڑ کیونکہ یہ حصن حصین اور عبادت اہل یقین ہے تقوی اور پر ہیز گاری کو لازم پکڑ کہ یہ انبیاء علیہم السلام کا خلق اور ان کی خصلت ہے۔ آدمی کا دنیا میں ظلم کرنا آخرت کی شقاوت کا نشان ہے۔ عفاف کو لازم پکڑ کیونکہ یہ شریفوں کی نہایت بزرگ خصلت ہے۔

 احسان کو لازم پکڑ کہ یہ نہایت عمدہ زراعت اور بہترین بضاعت ہے اور اخلاص کو لازم پکڑ کہ یہ اعمال کی قبولیت کا باعث اور افضل ترین طاقت ہے۔

 اعمال صالح کو لازم پکڑ کہ یہ جنت کیلئے زاد سفر ہے۔ 

یاد الہی کو لازم پکڑ کہ یہ نور قلوب ہے۔ 

جو شخص بندگان خدا پر نا ناحق ظلم کرتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی مخالفت کرنے کے ساتھ اس کا مقابلہ بھی کرتا ہے۔ شریف دنیا میں کامیاب ہونے پر عفو و احسان کماتے ہیں اور کمینے فتح مندی کی صورت میں لوگوں پر ظلم کرتے اور سرکش ہو جاتے ہیں۔

 تقدیر ایک تاریک مسئلہ ہے، تم اس پر نہ چلو، یہ ایک گہرا دریا ہے اس میں نہ گھسو اور اللہ تعالی کا ایک بھید ہے تم اس کے سمجھنے کے پیچھے نہ پڑو۔

Post a Comment

Previous Post Next Post