![]() |
Hazrat ali 14 farman hazrat ali |
حق کو قائم کرنے پر ایک دوسرے کی مدد لینا دیانت و امانت ہے اور باطل کی مدد کیلئے ایک دوسرے کی مدد چاہنا گناہ اور خیانت ہے۔
عورتوں کی اطاعت احمقوں کی خصلت اور بزرگی کو عیب لگانا ہے۔
کوشش اور عمل کے بغیر مراتب اور درجات عالیہ کی طلب سراسر نادانی اور جہالت ہے۔
طول امل کی اطاعت سے اعمال صالح کا فساد اور نقصان ہے۔
بُرائی کا مقابلہ احسان سے غفلت کا مقابلہ بیداری سے اور حرص کا مقابلہ قناعت سے کرو۔
نفس کا روزہ یہ ہے کہ حواس خمسہ کو تمام گناہوں سے باز رکھا جائے اور دل کو ہر ایک طرح کے شر سے خالی رکھا جائے۔
دل کا روزہ زبان کے روزے سے اچھا ہے اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے بہتر ہے اور اولی ہے۔
مثالیں اور کہاوتیں صرف داناؤں اور عقلمندوں کیلئے بیان کی جاتی ہیں۔
خوشی ہے اس شخص کیلئے جو آخرت کو یاد کرے اور اسکے واسطے جو نیک عمل کمائے۔
خوشی ہے اس شخص کیلئے جس نے آخرت کیلئے خالص کام کئے اور نیک عمل کمائے اور وہاں کے واسطے ذخیرہ حاصل کیا اور ناجائز کاموں سے بچا رہا۔
خوشی ہے اس شخص کیلئے جس کا اندرون پاک اور ظاہر اچھا ہو اور لوگوں سے اپنے شکر کو دور رکھے۔
خوشی ہے اس شخص کیلئے جو نیک کام کرنے میں اپنی موت سے پہل کرے اور آخرت کیلئے خالص عمل کمائے۔
خوشی ہے اس شخص کیلئے جو اپنی تمام ہمت اپنے ضروری کاموں میں لگائے اور جنب کمینہ آدمی اپنی قدر سے بڑھ جاتا ہے تو اس کے حالات بدل جاتے ہیں۔