یہ نہایت سعادت مندی کی بات ہے کہ انسان عوام کی خیر خواہی اور درستی کے لئے کوشش کرے۔aqwal hazrat ali anmol aqwal e zareen
اچھی پر ہیز گاری یہ ہے کہ انسان تنہائی میں وہ کام نہ کرے جن کو لوگوں کے سامنے کرنے سے شرم کرتا ہے۔
شریف و نیک لوگوں کے ساتھ برائی کرنا ، بد بختی اور شقاوت کا نشان ہے۔
سخی دل لوگوں کو اوروں کو کھانا دینے اور مدد کرنے میں لذت حاصل ہوتی ہے مگر بخیلوں کو اپنا پیٹ بھرنے اور اندوختہ بنانے میں راحت و خوشی معلوم ہوتی ہے۔
عارفان خدا تعالیٰ کی زیارت اور ملاقات کرنے سے دل آباد ہوتے اور علم و حکمت کے خزانے ہاتھ آتے ہیں۔
ریا کار شخص کی زبان اچھی ہوتی ہے مگر اس کے دل میں بیماری چھپی ہوتی ہے۔
ریاضت نفس علم پڑھنے اور عادت کے مغلوب کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
تیری زبان وہی باتیں کیا کرتی ہے جن کا تو نے اسے عادی بنا رکھا ہے۔
اگر مخلوق کے رزق ان کی عقل کے مطابق تقسیم کئے جاتے تو جانوروں اور بے عقل لوگوں کے حصے میں بہت ہی تھوڑی روزی آتی اور وہ بھوک سے مر جاتے۔
اگر احسان آدمی کی شکل میں دکھائی دیتا تو ایسا با جمال ہوتا کہ تمام جہان پر فوقیت رکھتا۔
تھوڑا سا علم عمل کے ساتھ بہت سے علم سے جو بغیر عمل کے ہو بہت بہتر ہے۔