House full latifay fanny jokes ہاٶس فل لطییفے

                    بسم الله الرحمن الرحيم

          بےشک الللہ بہتر رزق دینے والا ہے

                             فیصلہ

 دو آدمیوں کے درمیان بحث ہو رہی تھی ، ایک کا کہنا تھا کہ بکری مفید جانور ہے، جب کہ دوسرا کہہ رہا تھا کہ گائے مفید جانور ہے۔ آخران میں طے پایا کہ کسی تیسرے آدمی سے فیصلہ کر والیتے ہیں۔ انہوں نے قریب سے گزرتے ہوئے ایک آدمی کو روکا اور تمام ماجرا اسے کہہ سنایا۔ اس آدمی نے کافی دیر سوچنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ میرے خیال میں بکری مفید جانور ہے کیونکہ گائے نے ایک بار مجھ کو ٹکر ماری تھی۔

                             

                              بے چار گی 

جاپان کا ایک پھانسی گھاٹ ایک دریا کے قریب تھا تا کہ مجرم کو پھانسی دینے کے بعد دریا میں بہا دیا جائے ۔ دو مجرموں کو پھانسی دی جارہی تھی ۔ ایک کے گلے میں پھندا ڈال کر تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ مجرم کی خوش بختی کہ پھندہ ڈھیلا رہ گیا چنانچہ اس نے پھندہ اتار پھینکا اور دریا میں چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔ دوسرا مجرم جسے پھانسی دی جانے والی تھی۔ یہ دیکھ کر تھرتھر کانپنے لگا۔ جلاد نے اس کپکپاہٹ کا سبب پوچھا تو اسے جواب ملا۔ بھائی پھیر پھندہ زرامم مم مضبوطی سے ڈالنا مجھے تت ۔۔۔ تت تیر نا نہیں آتا

                                      

                                    حادثه

 بیگم صاحبہ گداگر نے اس رحم دل خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اگر آپ نے مجھے پانچ روپے نہ دیئے تو مجھے ایک ایسی بات کی طرف رجوع کرنا پڑے گا جس کے تصور سے ہی میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور میرا جسم کانپنے لگتا ہے۔ خاتون نے پانچ روپے کا نوٹ اس کی طرف بڑھا دیا اور اس سے پوچھا۔ خدا تم پر رحم کرے کیا میں پوچھ سکتی ہوں کہ میں نے تمہیں کسی حادثے سے بچالیا ہے"۔ گدا گر نے تشکر اور اطمینان کی نظر سے اس نیک دل خاتون کو دیکھا اور کہا۔ " کام کرنے سے"۔



                                  وجه تسمیه

 کتا بڑا خوبصورت تھا۔ مالک نے جب وٹرنری سرجن سے اس کی دم کاٹنے کو کہا تو سر جن کو غصہ آ گیا۔ اس نے پوچھا۔ ” آپ اتنے خوبصورت کتے کی دم کیوں کٹوانا چاہتے ہیں؟“ اس ہفتے میری ساس میرے گھر آرہی ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ کتا اسے دیکھ کر دم ہلائے اور میری ساس یہ سمجھے کہ خوش آمدید کہا گیا ہے۔

کتے کے مالک نے جواب دیا۔

 


                              ایک پنتھ دوکان

 ایک آرٹسٹ کسی خوبصورت کا نتیج کی پینٹنگ بنارہا تھا۔ تم میرے کاٹیج کی تصویر بنانے کے بعد کیا کرو گے؟ کا ٹیج کے مالک نے پوچھا۔ اس کو ایک نمائش میں بھیجوں گا، آرٹسٹ نے جواب دیا۔ وہاں پر تو اسے بہت سارے لوگ دیکھیں گے۔۔۔ آرٹسٹ بولا ۔ یہ بات تو سچ ہے" مالک مکان ۔ تو پھر ایسا کرو کہ تصویر میں ایک جملہ بھی لکھ دو۔ یہ مکان کرائے کے لئے خالی ہے۔


                                     یکسانیت

 تعمیراتی کمپنیوں کے بنائے ہوئے مکانات بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ ایک فیملی ایسی ہی ایک نئی آبادی میں شفٹ ہوئی تو انہوں نے اپنے مکان میں اوون لگوایا۔ کچھ دیر بعد ادون والوں کی دوکان پر فون موصول ہوا۔ بھئی آپ لوگوں نے اودن غلط گھر میں لگا دیا ہے۔ وہ آپ کو اکھاڑنا پڑے گا۔ غلط گھر میں ۔ دوکان کے مالک حیرت سے کہا۔ مگر یہ کیسے ممکن ہے۔ آپ لوگ تو خود وہاں موجود تھے۔ وہ تو ٹھیک ہے۔ دراصل یوں سمجھ لیں کہ ہم ہی غلط گھر میں شفٹ ہو گئے تھے۔


                                تسلی

 بڑی بی پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کر رہی تھیں۔ وہ اتنی خوفزدہ تھیں کہ جہاز کے ٹیک آف کرنے سے پہلے کیپٹن کے پاس گئیں اور پوچھنے لگیں ۔ ارے بیٹے جہاز تم ہی اڑاؤ گے؟ جی ہاں اماں جی ! کیپٹن نے جواب دیا۔ ارے بیٹا تمہیں یقین ہے ناں ! تم خیریت سے ہمیں زمین پر لے آؤ گے؟" امید تو یہی ہے اماں جی ! آج تک تو میں کسی کو اوپر چھوڑ کر نہیں آیا“۔



                                 خود کلامی

 ایک بڑے میاں کہیں جارہے تھے، چلتے چلتے ٹھوکر لگی تو وہ گر پڑے۔ بے ساختہ زبان سے نکلا۔ ہائے ری جوانی“ پھر اُٹھ کر ادھر ادھر دیکھا۔ جب دیکھا کوئی نہیں دیکھ رہا تو دانت پیس کر بڑ بڑائے۔ جوانی میں کون سے تیر مارے تھے“۔ 



                             ایسا بھی ہوتا ہے

 مسافر کسان سے اگر آپ مجھے اپنے کھیت سے گزرنے کی اجازت دے دیں تو میں سواچھ والی بس پر سوار ہو سکوں گا“ کسان ۔ بڑے شوق سے لیکن اگر میرے کتے نے آپ کو دیکھ لیا تو وہ پونے چھ والی بس پر سوار کرا دے گا۔



                                      قدردان

 جدید آرٹ کی نمائش تھی ، ایک شخص کافی دیر سے ایک تصویر کے سامنے کھڑا تھا ۔ آرٹسٹ کو دیکھ کر بولا ۔ بہت خوب کتنی جاندار تصویر بنائی ہے آپ نے۔ میرے منہ میں تو پانی بھر آیا ہے اسے دیکھ کر۔ آرٹسٹ، جی؟ غروب آفتاب کا منظر دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آیا۔ کیوں“۔ خدا کی پناہ ! غروب آفتاب ۔ میں تو انڈ سمجھ رہا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post