1-اردو پہیلیاں
سانپوں بھری ایک پٹاری
سب کے منہ میں دبی چنگاری
جوڑو ہاتھ تو گھر سے نکلیں
پھر گھر پر سر دے دے پٹکیں
( جواب ـ دیاسلائی)
2- اردو پہیلیاں
منہ میں جاۓ سبز سبز سا
باہر آۓ لال سرخ سا
جادو ہے یہ بڑا نرالا
رنگ بدلے گا کھانے والا
(جواب-پان)
3- اردو پہیلیاں
اڑتا ہے کوئی پروا نہیں
پائلٹ ہے تو جہاز نہیں
سواری کوئی اس پر کرتا نہیں
(جواب-پتنگ)
4- اردو پہیلیاں
بیج نہ ڈالو گے تم اس میں
پانی بھی نہ دو گے تم اس میں
پھر بھی فصل یہ بڑھتی جاۓ
عمر گزرے تو شاہد ڈھلتی جاۓ
(جواب-بال)
5- اردو پہیلیاں
اخباروں میں پڑھتے آۓ ہیں
لوگوں سے یہ سنتے آۓ ہیں
آۓ گی اب نہ جاۓ گی
پھر بھی چلی ہی جاۓ گی
(جواب-بجلی)
6- اردو پہیلیاں
سخت بھی ہے لیکن ہے نرم
ٹھنڈی بھی ہے لیکن ہے گرم
جب بھی اس کو چھوؤ میرے ساتھی
دوگے پھر تم بہت دہائی
(جواب-برف)
7- اردو پہیلیاں
ذرا سی چیز ہے لیکن کرشمے دکھاتی
وہ گھر بیٹھے بشر کو سیر دنیا کی کراتی
ہزاروں سال کے حالات ہیں اس کی نگاہوں میں
جو ان سے لو لگائیں ، انہیں عالم بناتی
(جواب -کتاب)
8- اردو پہیلیاں
ایک چیز انتڑیوں سے بھری
چار ٹانگوں پر ہے کھڑی
( جواب : چار پائی )
9- اردو پہیلیاں
میاں بازار جانا ، چار چیزیں لانا
کھانے کو حلوہ ، پکانے کو سبزی
بکری کا چارہ ، پینے کو شربت
(جواب-تربوز)
10- اردو پہیلیاں
چھوٹی سی ڈبیا ٹپ ٹپ کرے
چتا مسافر گر گر پڑے
( جواب: آنسو)
11- اردو پہیلیاں
گرمی میں ہے کام وہ آتا
سردی میں فارغ ہو جاتا
گرمی میں بھی کام وہ آئے
سب کو ہی ٹھنڈک پہنچائے
(جواب ـ پنکھا)
12- اردو پہیلیاں
جناب عالی سر پر جالی
بہت سی پسیلیاں ، پیٹ ہے خالی
(جواب ـ موڑھا)
13- اردو پہیلیاں
کالا ہے پر گورا نہیں
پیڑ پر چڑھے پر بندر نہیں
کمر پتلی ہے پر چیتا نہیں
(جواب- کالا کیڑا)
14- اردو پہیلیاں
یہاں نہیں وہاں نہیں
خانم کے بازار میں نہیں
چھیلو تو چھلکا نہیں
چوسو تو گھٹلی نہیں
(جواب- اولا)
15- اردو پہیلیاں
جب بھی جاۓ اس کا پیٹ
کمر سے لگ کر جاۓ لیٹ
(جواب - شک)